سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جاری بیان کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نے مرحوم حافظ حسین احمد کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی، صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم حافظ حسین احمد کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے اور ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی