i پاکستان

حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل 10جولائی کو سماعت کیلئے مقررتازترین

July 05, 2024

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ غیرملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی