i پاکستان

حافظ آباد، پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کوتالہ لگادیا گیاتازترین

October 26, 2024

دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالہ لگادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردئیے گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالہ لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی