i پاکستان

گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہتازترین

September 04, 2024

پاکستان کسٹمز کی جانب سے تفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ سال صرف 0.55 بلین روپے جبکہ اس سال 1.35 بلین روپیٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے،گزشتہ سال 7994 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 5.5 بلین روپیٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے جبکہ رواں سال صرف 8090 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 9.6 بلین روپے وصول ہوئے کسٹم حکام کی اس بہترین کارکردگی کی وجہ موثر تشخیص،درست وزن اور ٹیکس میں چھوٹ کا محتاط اطلاق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی