سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ اور عظمی خان کی رہائی کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا اور الحمدللہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت ہوچکی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ ان کی بہنوں کو ایک بار بھی پوچھنے جیل نہیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہو رہی ہے؟ لیکن میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی، میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورا ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی