سینئر سول جج شرقی نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت اور ہرجانے کے دعوی پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو غیر اعلانیہ طویل لودشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عدنان نے کہا کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے والد صاحب کو جان لیوا دل کا دورہ پڑا۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مقف دیا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔ درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 22 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی