i پاکستان

گرینڈ اپوزیشن اتحاد، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیاتازترین

March 13, 2025

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما ئے اسلام( ف) کے مابین کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات میں جے یو آئی نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان کمیٹیوں کی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد کی سربراہی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے طے ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ آپ نے کسی کو تو سربراہ بنانا ہے تو جوسب کہیں منظورہوگا۔ذرائع نے کہا کہ جمعیت علمااسلام نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامطالبہ کردیا اور کہا اس سے پہلے پی ڈی ایم اتحاد میں ہماریساتھ ہاتھ ہوا، یہ نا ہو ہمارے ساتھ پی ٹی آئی بھی بعد میں وہی کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے وزیراعلی کے پی سے بھی معاملات بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا تاہم پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ یہ سب بانی پی ٹی آئی سے بات کرکے فائنل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی