سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سیاست کو اتنا تلخ بنادیا گیا کہ آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، سب کہہ رہے ہیں سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں مصطفی نواز نے کہا کہ حالات تقاضہ کررہے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، گھر پر آگ لگی ہوئی ہے اور ہم سب گھر کو باہر سے جلتا دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیاست میں لاٹھی کا استعمال ہونا ہی نہیں چاہیے دلیل کا استعمال کرنا چاہیے، جس پارلیمنٹ میں کیمرے لگے ہوں، ارکان کوگرفتار کریں اس کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی