i پاکستان

گورنر سندھ نے افغان حکومت سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا مطالبہ کر دیاتازترین

September 18, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے، علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں، معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی؟ انہوں نے کہا کہ 2040 کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، پاکستان کو آگے کیسے بڑھنا ہے اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو 25 دسمبر کو ساتھ بٹھائیں گے،اپنی کرسی پر نہ بھی رہا تو پارٹی کی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف پاکستان اور دیگر کو خطوط لکھے ہیں، 25 دسمبر کو تمام سٹیک ہولڈرز سے روڈ میپ لیں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے، حیدرآباد آئی ٹی انیشی ایٹیو شروع کرنے کی تیار کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی