گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج بھی چھین لیا گیا۔پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، وائس چانسلر کے خلاف کارروائی 13/9 اور سیکشن 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد افضل ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں گے۔دوسری جانب پروفیسر عالم سعید نے کہا ہے کہ اس طرح تو کوئی نائب قاصد کو بھی فارغ نہیں کرتا، میرے علم میں ہی نہیں مجھے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی