i پاکستان

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرتازترین

December 27, 2022

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔ آئینی درخواست کے مطابق گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ دائر درخواست میں اعلی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم گورنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی