i پاکستان

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،فواد چوہدریتازترین

December 23, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو بطور وزیراعلی سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیا،فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی