i پاکستان

گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انکو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں،بیرسٹر سیفتازترین

September 27, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر ان کو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کو امن و امان کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں، وزیراعظم کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صوبے کے بقایا جات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے، خط میں پن بجلی کے بقایا جات کا ذکر نہ بھولیں، گورنر بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیر اعظم کے گوش گزار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے، خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ رکھیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گورنر ہر روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں کام ان کا کوئی نہیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کیلئے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنا ہوا ہے، ہر روز اپنے لیڈرز کو خوش کرنے کیلئے چغلیاں کرتے پھر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی