گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی۔ فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روحانی شخصیات اور مقدس مقامات ہمارے معاشرتی و ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں اور ان سے لوگوں کو نہ صرف روحانی سکون ملتا ہے بلکہ ان کا معاشرتی کردار بھی بے حد اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی