گھوٹکی میں مغوی کی بازیابی کے لیے جانے والی پولیس موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں مغوی کا بیٹا جاں بحق اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موبائل الٹنے کا واقعہ موٹروے محمد پناہ ترنڈہ کے قریب پیش آیا جس میں مغوی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کیخلاف ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سہراب کھٹیان کو 8 دن قبل اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ایس ایچ او قابل بھیئو اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی