گھوٹکی میں جائیداد کے تنازع پر خاتون کو زندہ جلانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں سوتیلے بھائیوں سمیت 8 افراد نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان شامل کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں والدہ کو قتل کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ 6 روز قبل قادر پور گھوٹکی لنک روڈ پر پیش آیا تھا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی