گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے تنگ دکھیاری بزرگ خاتون نے موت کو گلے لگا لیا ۔ خاتون نے آپریشن کرانے کیلئے پائی پائی جوڑی ۔ لیکن زیادہ بل آنے پر آپریشن کے بجائے بل جمع کرا دیا اور نالے میں کود کر جان دے دی۔ گوجرانوالہ میں بزرگ خاتون آپریشن کیلئے پائی پائی جمع کرتی رہی اِدھر ادھر سے ادھار مانگا مگر بجلی کا بل اس بار بھاری پڑگیا۔ خاتون نے خودکشی کیلئے نالے میں چھلانگ لگادی۔ بیٹے کا کہنا ہے کہ آپریشن کیلیے پیسے جمع کیے تھے مگر جہاں بجلی کا بل 1100 آتا تھا اس دفعہ 11 ہزار آگیا، ہمارے وسائل اتنے نہیں تھے، پیسے جمع کرتے رہے ہیں، جو تھوڑے بہت پیسے جمع ہوئے اسکا انہوں نے بل جمع کروادیا۔ ان کا پتے کا آپریشن ہونا تھا، ماں نے تکلیف کی وجہ سے سیم سے چھلانگ لگادی۔گوجرانوالہ میں پتے کے آپریشن کیلئے جمع کئے گئے پیسوں سے بجلی کا بل جمع کرانے کیبعد نالے میں کود کر خودکشی کرنیوالی خاتون کی لاش نکال لی گئی۔ یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں چند روز قبل بجلی کے بل کی تقسیم کے تنازع پر بڑے بھائی نے تیز دھار آلے سے وار کرکے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔ پرنس روڈ کے رہائشی غلام مرتضی بٹ کا اپنے چھوٹے بھائی عمر سے بجلی کا بل 30 ہزار روپے آنے پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو بڑے بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی