i پاکستان

گوادر فری زون میں ٹریڈنگ سینٹر کا مرکزی ڈھانچہ کامیابی کے ساتھ مکملتازترین

October 17, 2022

گوادر فری زون میں سدرن چائنا کموڈٹی ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر کے مرکزی ڈھانچے کو حال ہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق منصوبے کی تعمیر کرنے والی سی سی سی سی ۔ایف ایچ ڈی آئی انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ بنیادی ڈھانچہ 2023 کے اوائل تک فعال ہو جائے گا اور شاندار کاروباری نمائشوں کی میزبانی کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ تقریباً 2000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ سنٹر ایک نمائشی ہال، بزنس ایریا، میٹنگ رومز، سپورٹس ایریا، آفس، ڈارمیٹری وغیرہ پر مشتمل ہے۔ تکمیل کے بعد یہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاکستانی اور چینی اشیاء کی نمائش کرے گا۔ کنسٹرکٹر کے مطابق پہلی منزل سامان کی نمائش کے لیے بنائی گئی ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر اسے کانفرنس سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں 500 افراد کے بیٹھنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اسے بڑے پیمانے پر ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے کھیلوں کے مقامات کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے باسکٹ بال کے میچ، بیڈمنٹن کے میچز اور دیگر تقریبات۔گوادر پرو کے مطابق سی سی سی سی ۔ایف ایچ ڈی آئی انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ ہم سخت محنت کریں گے اور پروجیکٹ کو گوادر میں نمائش اور فروخت، تجارت اور لاجسٹکس کے لیے ایک مرکز بنانے کی مسلسل کوششیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی