i پاکستان

گندم باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپے سے زائد کی خرد برد ، پاسکو کے تین افسرا ن معطلتازترین

May 24, 2024

گندم کے باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپیسے زائد کی خرد برد کے الزام میں پاسکو کے تین افسران کو معطل کرکے چارج واپس لے لیا۔پاسکو کے تین افسران کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے جی ایم پاسکو، زونل ہیڈ بورے والا اور بہاولنگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ملزمان 95 کروڑ94 لاکھ 20 ہزارروپے خورد برد کے الزام میں مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ ایم ڈی پاسکو کے مطابق زونل ہیڈزجبران اقبال، راو محمد اکرم معطل، چارج واپس لیلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی