i پاکستان

گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے،وزیراعظمتازترین

November 07, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ کو گلوبل وارمنگ سے شدید نقصانات کاسامنا کرنا پڑا، مالی امداد کے بغیر ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی