گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشیر پگلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے مقامی حکام کو متنبہ کیا تھاکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خطے میں رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ اس دورانیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔ گلوف اور فلڈ سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برف سے ڈھکے ہوئے اور برفانی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور گلگت کے کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلیشیر لگلنے کی وجہ سے بننے والے سیلاب اور دیگر واقعات نے متاثر کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی