گجرات کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گجرات کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے اسپتال میں زیرعلاج 15 مریض زخمی ہوگئے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، چھت گرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی