i پاکستان

گجرات میں قتل کی گئی 4 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیقتازترین

January 13, 2025

گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 سال کی بچی کو ایک ہفتے قبل ٹیوشن کے لیے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ بچی کے اغوا کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 13 سال منتوں اور مرادوں کے بعد پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔مقتولہ کی والدہ نے بچی کے قاتلوں کو پکڑ کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بچی کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بچی کے قاتل کو فوری سامنے لایا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی