i پاکستان

غرباء کو ریلیف فراہم کیلئے مرکزی مسلم لیگ بالاکوٹ کا احسن اقدامتازترین

April 06, 2023

مرکزی مسلم لیگ بالاکوٹ کی جانب سے غرباء کو ریلیف فراہم کرنے لیے سستی روٹی فراہمی کا احسن اقدام' اعلاقے کے بڑی تعداد میں سفید پوش افراد سستی روٹی سے استفادہ کر رہے ہیں' دس روپے پر روٹی فروخت سے آٹے کی قیمت بھی واپس وصول نہیں ہوتی، ذاتی بل بوتے پر سارے اخراجات کر رہے ہیں، انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ بالاکوٹ نے علاقے کے غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے بلیانی میں قائم مرکزی دفتر میں سستی روٹی سکیم کا آغاز کیا ہے۔ بازارمیں روٹی کی بیس روپے قیمت کے بجائے یہاں دس روپے میں مستحقین اور سفید پوش افراد کو روٹی فراہم کی جاتی ہے۔ دیگر ریلیف سکیموں کے مرکز ی مسلم لیگ کے قائم کردہ سستی روٹی تندور پر آنے والے افراد کو عزت نفس مجروح کیے بغیر احسن انداز میں بغیر کسی افراتفری اور ہلڑ بازی کے ، نمبروار ٹوکن کے اجراء کے ذریعے روٹی فراہم کی جاتی ہے۔ سستی روٹی سکیم سے بڑی تعداد میں علاقے کے غرباء کے علاوہ سفید پوش طبقہ بھی مستفید ہو رہا ہے۔ نماز ظہر کے تھوڑی دیر بعد ہی تندور پر روٹی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو افطار سے چند منٹ پہلے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہتا ہے۔ تندور سے روٹیاں لے جانے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ انتظامیہ جانب سے بتایا گیا ہے کہ سستی روٹی تندور کا روزانہ خرچہ تقریباً اٹھارہ ہزار روپے بنتا ہے جس میں 12000 روپے آٹے، 3500ہزار گیس سلینڈر ، 2100تندور پر کام کرنے والے 3افراد کی مزدوری شامل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10روپے روٹی فروخت سے روزانہ کا صرف آٹے کا خرچ بھی پورا نہیں ہوتا ، تاہم وہ دیگر تمام اخراجات اپنے طور پر پورے کر رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ انتظامیہ کی جانب سے صاحب استطاعت افراد سے سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کارِخیر میں معاونت فرمائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء اور مساکین کو سستی روٹی فراہم کی جا سکے اور رمضان کے ماہ مبارک میں اُن کی جانب سفید پوش افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خرچ کیا گیا اُن کا یہ مال خرچ کرنے والوں کے لیے توشۂ آخرت بن جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی