لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی اور لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے حامی ندیم نانی والا کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں ریمارکس دئیے گئے ہیں کہ لاہور پولیس کے پاس ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔فیصلے میں ریمارکس دئیے گئے پولیس ملزم کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں اس لیے پولیس کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ملزم کیخلاف ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو مقدمے سے ڈسچارج اور رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی