غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے باعث طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ 42 سال کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن کے سپرد کر دی گئی، طیارہ صبح سوا 6 بجے میت لے کر کراچی ایئر پورٹ سے ڈھاکا روانہ ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی