i پاکستان

غیر ملکی میڈیا رپورٹنگ کے بعد اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ ڈی چوک میں گولی چلی، مصطفی نواز کھوکھرتازترین

November 30, 2024

سابق سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹنگ کے بعد اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ ڈی چوک میں گولی چلی۔ ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنے لوگ زخمی یا جاں بحق ہوئے؟ تحریک انصاف کی یہ نااہلی ہے کہ اب تک وہ جامع حقائق کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی نہیں کر سکے۔ ہر لیڈر الگ الگ بولی بول رہا ہے۔ جماعت کا یہ کام تھا کہ ایک ایک ورکر جو زخمی ہوا یا جاں بحق ہوا، مکمل ریکارڈ کے ساتھ تفصیلات قوم اور میڈیا کے سامنے رکھتی۔لیکن یہاں پر تو قائدین ورکروں کو آگ میں جھونک کر عہدے بچانے اور حاصل کرنے کے جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی