وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا ہے تو اسے روکنے کیلئے ہمارے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ افراد تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے، وہ بھی کبھی 20-25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کرپائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی، پی ٹی آئی کے اس قسم کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔مشیر وزیر اعظم نے بشری بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اگلے ایک ماہ میں رہا ہو رہے ہیں تو پی ٹی آئی کی یہ تحریک کس لیے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی