لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں فرد جرم کی کارروائی کے لیے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی