i پاکستان

غیر قانونی اسلحہ، شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورتازترین

July 05, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور اور ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع نہ کروایا جاسکا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی