i پاکستان

گدھوں کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیاتازترین

September 04, 2024

گدھوں کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کرنے کے معاملے کا( آج) جمعرات کو جائزہ لے گی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس آج جمعرات پانچ ستمبر دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں چیئرمین سینٹر انوشہ رحمان خان کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں کمیٹی گدھوں کے گوشت اور کھال کو بیرون ملک برآمد کرنے کے معاملے کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی پابندیوں کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں گدھوں کی پیداوار میں تیسرا بڑا ملک ہے اور چین میں گدھوں کے گوشت اور کھال کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اس کی بہت زیادہ قیمت بھی ادا کی جاتی ہے۔وزارت تجارت پاکستان سے بالخصوص چین کو گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کمانا چاہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی