i پاکستان

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہتازترین

May 30, 2024

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر برانچ نے رواں مالی سال 2023,24 کے آخری ماہ میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کوٹیکس جمع کروانے کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے آخری نوٹسز بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے تحت پنجاب بھر کے بنکوں کے ذریعے لیز پر دی جانے والی گاڑیوں کے ذمہ 20 کروڑ روپے کا ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں محکمہ ایکسائز نہ صرف نادہندہ بنکوں کو سربمہر کر دے گا بلکہ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دے گایہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہے جن کے ذمہ سوا ارب روپے سے زائد ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے محکمہ نے ان نادہندگان کی جائیدادیں بھی قرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی