پاکستان 2030 تک اپنے قابل تجدید توانائی کے حصے کو 60 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے، گڈ وے (GoodWe )چین کے معروف سمارٹ انرجی سلوشن فراہم کنندگان میں سے ایک ہے جو ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ہفتے گڈ وے (GoodWe )نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے میکس گرین اور سولکرافٹ کے ساتھ ایک 50 میگاواٹ کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ گڈ وے (GoodWe نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس تعاون کے منتظر ہیں ہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قابل تجدید صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور سبز توانائی کی ترقی اور صنعتی صاف بجلی کی طلب کے ساتھ ساتھ ماحول دوست رہائشی زندگی کو بڑھانے میں مزید تعاون کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق کراچی میں اپنے ہیڈ آفس کے ساتھ میکس گرین اور سولکرافٹ وہ پاکستانی کمپنیاں ہیں جو سولر پی وی کے ساتھ ڈیل کرتی ہیں اور مسلسل جدت اور تحقیق کے ذریعے صاف، سبز اور سمارٹ توانائی کے سلیوشن فراہم کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گڈ وے (GoodWe )پی وی اور قابل تجدید توانائی کے مختلف پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لے کر پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گڈ وے (GoodWe )نے پی وی انسٹالرز کی آئندہ نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تکنیکیں سیکھنے کے لیے اپنا ایس ڈی ٹی جی ٹو 10کے ڈبلیو انورٹر انرجی ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر (ETRC) کو عطیہ کیا جو پاکستان کا سب سے مستند پی وی ٹریننگ سکول ہے ۔ کمپنی کے مطابق نئے آلات کے ساتھ ای ٹی آر سی جیسے تربیتی اسکولوں کو سپورٹ کرنا پاکستان کے مستقبل کے انسٹالرز کو جدید ترین طریقے، جدید ترین ٹیکنالوجی اور انتہائی موثر آلات سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی