i پاکستان

فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا، عظمی بخاریتازترین

December 17, 2024

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کو سکیورٹی تحفظات ہیں ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو مضبوط سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے، مذاکرات کس سے کریں،پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیرعلی مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں، وزیراعلی نے چائنہ کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلی ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی وزیراعلی کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا مرتبہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، یہ اپنی ساری حکومت میں فون کا انتظار کرتے کرتے گھروں کو چلے گئے، جاہلوں کی بستی ہے انہوں نے بس پروپیگنڈا کرنا ہوتا ہے، چین میں مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ کے بعد وائس چیئرمین کا عہدہ ہے، وائس چیئرمین نے وزیراعلی مریم نواز سے آدھے گھنٹے کی ملاقات شیڈول کی لیکن انہوں نے وزیراعلی مریم نواز کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، مریم نواز کے بارے میں کہا گیا آئندہ وقت میں بڑی لیڈر کے طور پر شمار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے زرعی آلات بنانے والے کمپنی کا دورہ کیا، چین کے تو ٹریکٹرز بھی اب روبوٹس ہیں، وزیراعلی نے چائنہ کو کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ پر کام کرنا ہے، ہمیں 700 کے قریب چائنہ سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سالہ منصوبہ بنایا ہے، ہمیں ساری ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر شفٹ کرنا ہے، وزیراعلی نے جنکو کمپنی کو پنجاب میں سولر پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 60 سے زیادہ کمپنیوں کا ریسپانس بہت اچھا تھا۔عظمی بخاری نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خدشات رہتے ہیں، وزیراعلی نے چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، آپ جلد پنجاب میں چینی کمپنیوں کو کام کرتا دیکھیں گے، مریم نواز نے لاہور کو جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا پلان بنایا ہے، لاہور جلد جدید ترین سمارٹ سٹی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جلد لاہور کی سڑکوں پر چارجنگ اسٹیشن بھی نظر آئیں گے، بچوں کو دی جانے والی الیکٹرک وہیکلز کیلئے جلد چارجنگ اسٹیشنز بنیں گے، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کو جدید ترین صوبہ بنانے کا عہد کیا ہے، فساد تھوڑی دیر کیلئے کنٹرول ہوجائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت معیشت بہتر ہے۔ فساد کنٹرول میں ہوجائے تو معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ مذاکرات کس سے کریں۔ پہلے تو یہ مذاکرات پر آمادہ نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اندر بیٹھا شخص کہتا ہے باہر گڈی گڈی کھیل رہے ہیں۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ صوبائی ارکان اسمبلی کی جو تنخواہیں بڑھی ہیں ان میں آدھی تو ٹیکس میں چلی جائیں گی۔ جتنا کام کرتے ہیں سورس آف انکم کوئی نہیں تو تنخواہ بڑھنا چاہیے۔وزیر اعلی سمیت بہت سے لوگ تنخواہیں نہیں لیتے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی