فرنٹیئرکورخیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران انسداد سمگلنگ کے حوالے سیکامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی،سوات،دیر اور چترال میں منشیات،غیرملکی کرنسی،غیر ملکی اشیا اوراسلحہ کیسمگلنگ کی روک تھام کیسلسلہ میں اہم اقدامات کیذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں اور 340 ملین روپیمالیت کا غیرقانونی سامان ضبط کیا گیا۔ ان میں اشیاخوردونوش، کپڑا،سیگریٹ، ٹائر،آٹو پارٹس اورغیرملکی جدید اسلحہ شامل ہے،فرنٹیئر کورخیبرپختونخواہ نارتھ نیافغانستان غیرقانونی طورپرسمگل ہونے والا سونا اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی،جس کی مالیت 15 ملین روپے بنتی ہے۔ انسدادمنشیات کی مختلف کاروائیوں میں 482 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات بھی برآمد کی گئی،جس کی مالیت 45 ملین روپے بنتی ہے۔ ان تمام کاروائیوں میں 18 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکیان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی