i پاکستان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلانتازترین

April 27, 2024

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل)نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جہاں مشکلات سے بھر پور آپریٹنگ ماحول اور معاشی پیچیدگیوں کے باوجود 21 فی صد (27.5 ارب پاکستانی روپے مقابل گزشتہ سال اسی مدت میں 22.7 ارب پاکستانی روپے) کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ یہ اضافہ مقدار کی بڑھتی ہوئی اور صارف کی خواہشات کے پیش نظروقوع گزیر ہوئی۔روپے کی قدر میں کمی اجناس اور توانائی کی قیمتوں پر افراط زر کے دباؤ کی وجہ سے کمپنی نے مجموعی منافع میں 1% اضافہ جبکہ مجموعی مارجن میں 320 بیس پوائنٹز کی کمی واقع ہوئی۔شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بعد از ٹیکس منافع (سیلز کے فیصد کے طور پر) میں گذشتہ سال(روپے 0.67 بلین بمقابلہ 0.99 بلین روپے پچھلے سال کی اسی مدت میں) کے مقابلے میں 200 بیسزپوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ڈیئری پر مبنی مصنوعات کا حصہ:اس حصہ نے 26.1 ارب روپے کی آمدنی رپورٹ کی جو سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مسلسل برانڈ بلڈنگ اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کی قیادت ہمارے فلیگ شپ برانڈ اولپرز نے کی۔اولپرز نے ٹی وی اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے اپنی 1½ پاو بچت پیک مہم کی رسائی کو بڑھانا جاری رکھا۔ اولپر کا 1½ پاو بچت پیک، ناشتے کے لیے ایک مثالی سائز، ایک خاندان کی روزانہ ناشتے کی ضروریات کے لیے درکار دودھ کی صحیح مقدار فراہم کرتا ہے۔ہمارے ویلیو ایڈڈ برانڈز جیسے اولپرز کریم ،اولپرز چیز،دوبالا اور تڑکانے مستحکم مصنوعات کے مقابلے کے باوجود حجم میں اضافہ کیا۔فروزن ڈیسرٹس سیگمنٹ:اس حصے نے گذشتہ سال کی مدت کے مقابلے میں 1.44 ارب روپے کی مقابلے میں 1.36 ارب روپے کی آمدنی رپورٹ کی۔ حالیہ مشکل وقت اور موسم گرما کے تاخیر سے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں غیر متوقع بارشوں کے موسم نے متوقع نمو کو متاثر کیا۔ تاہم، سیزن مکمل طور پر شروع ہوتے ہی کمپنی دوسری سہ ماہی میںتیزی سے بحالی کی توقع رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی