i پاکستان

فریب زدہ اسمبلی سے ترمیم کے خلاف وکلا باہرنکلیں گے، سلمان اکرم راجہتازترین

October 22, 2024

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فریب زدہ اسمبلی سے ترمیم کیخلاف وکلا باہرنکلیں گے،حکومت پورے سپریم کورٹ کوتابع کرنا چاہتی ہے، مولانا نے ہائی کورٹ میں بینچ کے قیام کو مان لیا اس حوالے سے مایوس ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے ججزکولگائے گی، یہ ایک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے،عدلیہ کا وجود نمائشی بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا جونظام بنایا گیا ہے اس نظام پر ہمیں اعتراض ہے، یہ فارم 47کی پارلیمان ہے، بے شرمی سے لوگوں کو اغوا کیا گیا، یہ آئینی ترمیم ہماری تاریخ کا سیاہ دھبہ ہے،جسٹس منصورعلی کوچیف جسٹس اور جسٹس یحیٰی آفریدی کو آئینی بینچ کا سربراہ بنا دیا جاتا ہے تو اچھی بات ہے۔سیکرٹری جنر ل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ترمیم کیخلاف پورے ملک کو باہرنکلنا چاہیے، یہ ترمیم کسی جماعت نہیں ملک کا معاملہ ہے، یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے،فریب زدہ اسمبلی سیترمیم کیخلاف وکلا باہرنکلیں گے۔سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نظرآرہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پینل کی طرف جائیں گے، امید تھی آئینی بینچ کے لیے پانچ سے سات سنیئرجج لینے کا طریقہ اپنایا جائے گا، ہمیں یہ بھی امید تھی کہ مولانا ہائی کورٹ میں بینچ کے قیام کو نہیں مانیں گے، مولانا نے اس بات کو مان لیا اس حوالے سے مایوس ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی