i پاکستان

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی درست ہے ، بیرسٹر علی ظفرتازترین

May 18, 2023

پی ٹی آئی کے سینیٹرعلی ظفر نے کور کمانڈر ہائوس اور آرمی کی دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئیفوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کو درست قرار دیا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی سویلین پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کرے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، تشدد زدہ احتجاج کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی،سینیٹرعلی ظفرنے کہا اب جو کچھ ہو رہا ہے مجھے تو دوبارہ مذاکرات ہوتے نظر نہیں آ رہے،اس وقت حالات مشکل ہیں ،کرائسسزہیں،صحافی نے سوال کیا کہ سختیاں بڑھ گئی ہیں کیا کہیں گے؟وکیل علی ظفر نے کہاآئین کونہ ماننے کا مطلب جمہوریت کو نہیں مان رہے،علی ظفر نے مزید کہا پنجاب اورکے پی کے کی حکومت غیرآئینی ہے،کیوں انکی مدت پوری ہوچکی ہے،لیکن وہ پھربھی وہ اپنا کاروبارچلائی جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی