وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ خوشحالی سے زندگی بسر کر رہے ہیں، شہر میں حالات بہتر اور لوگ گھوم رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ سینئر سیاستدان ہیں ان لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن یہ لوگ سستی شہرت کی وجہ سے ایسے بیان دے رہے ہیں، ایم کیو ایم دور کے کرائم ریٹ اور آج کے کرائم میں واضح فرق نظر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو جنگی حالات میں بلایا جاتا ہے، جب بھی اس ملک کو فوج کی ضرورت ہو فوج حاضر ہوتی ہے، سماجی معاملات میں فوج کو نہیں لایا جاتا، صدر، جامعہ کلاتھ ، حیدری مارکیٹ، نارتھ ناظم و دیگر علاقوں کا دورہ کیا، آئی جی سندھ کو کچے میں بھیج دیا، آج گھوٹکی میں موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی