i پاکستان

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے،شیخ رشیدتازترین

June 06, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ئوں صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کیا جائے، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے ہیں وہ ایک سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے، آرمی چیف جرنل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس ائی ندیم انجم سے اپیل کرتا ہوں اس عید پر عام معافی دی جائے۔ شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔، بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ آئی ایل ایف کی بھی تعریف کریں۔ انہوں نے کہا مشرف دور میں جو میں نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کیے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں، جو مرکزی سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئے گا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ پر تھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی