i پاکستان

فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد بحال، مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئیتازترین

September 03, 2022

پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی ہفتہ کی صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے،فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کی بحالی کے بعد ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا تھا،واضح رہے کہ ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکائونٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں،ہیکرز نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ ان کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی تصویر لگا دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی