i پاکستان

فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو،شیر افضل مروتتازترین

July 02, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا تھاکہ پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔ فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی