i پاکستان

فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر معافی مانگ لیتازترین

September 03, 2024

فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، جس طرح الیکشن کمیشن نے کیپٹن (ر) صفدر کو معاف کیا مجھے بھی معاف کردیں۔ اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں آپ کے کیے کی سزا کسی اور کو ملے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں معافی نامہ جمع کرا دوں گا، الیکشن کمیشن معاملے کو آج ہی ختم کرے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی