ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملہ پردائر رٹ پٹیشن قابل سماعت قرار دے دی۔ پیر کے روز ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا کے روبرو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملہ پر دائر رٹ پٹیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسے سابق وفاقی وزیر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چلینج کر دیا۔رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ فیصل فرید کے ذریعے دائر کی گئی۔رٹ میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔واضح رہے 19 اگست 2022 کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔شوکاز نوٹس الیکشن کمیشن 2017 کے ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا نے رٹ پٹیشن قابل سماعت قرار دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی