i پاکستان

فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں، حبا چوہدریتازترین

January 27, 2023

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہاہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں،فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پائوں زخمی ہوگیا ہے۔ دھکے بھی لگے ہیں،حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں سے فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کوئی تکرار نہیں ہوئی۔ پولیس اہلکار فواد چوہدری سے ملنے سے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے،ایک سوال کے جواب میں حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی