i پاکستان

فنانس بل کی منظوری کا عمل جاری، پیٹرولیم لیوی پر کمی کی ترمیم مستردتازترین

June 28, 2024

قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 کی منظوری کا عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ، اجلاس میں نماز جمعہ کا وقفہ کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران، 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔ اس طرح، پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی