i پاکستان

فلور ملز کی تیسرے روز بھی ہڑتال، مارکیٹ سے آٹے کا سٹاک ختم ہونے لگاتازترین

July 13, 2024

 ملک بھر میں ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز  بھی جاری رہی  جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں آٹے کا سٹاک ختم ہونے سے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس سے آٹے کی ملز میں تالے لگ گئے اور کام بند ہو گیا ہے، کام بند ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک ان سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا،ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک فلور ملز بند رہیں گی۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی بندش کے باعث لاہور کی متعدد مارکیٹوں میں آٹے کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا، ملز سپلائی دیں گی تو ہی شہریوں کو آٹا فراہم کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی