مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دنیا کے واحد کینسر ہسپتال شوکت خانم کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، اب سیرت النبیۖ پر قائم القادر یونیورسٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، القادر یونیورسٹی میں اسوہ حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرایا جا رہا ہے، 2022 سے اب تک یونیورسٹی نے ریاست کو اربوں روپے کا منافع بھی فراہم کیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ نے خود تو ابھی تک ایک بھی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، دوسروں کے فلاحی منصوبوں کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی