i پاکستان

فیصل آباد'رشتہ سے انکارپر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیاتازترین

April 21, 2023

فیصل آبادسمن آباد میں رشتہ سے انکارکرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیا۔حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی زبیرنے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا انہوں نے ملزمان کو ہمشیرہ کا رشتہ دینے سے انکار کیا تووہ مشتعل ہوگئے اورمسلح ہوکر انکے گھرداخل ہوئے اورللکارا مارا کہ آج انہیں رشتہ نہ دینے کا مزہ چکھا دواورفائرنگ کردی گولیاں لگنے سے مدعی کا بہنوئی وسیم بری طرح زخمی ہوگیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی