i پاکستان

فیصل آباد،دبئی سے آئے3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمدتازترین

February 17, 2025

فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آئے 3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کسٹم اور وفاقی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے پہنچنے والے تین مسافروں سہیل ، سمیع اللہ اور تنویر کا سامان چیک کیا تو ان سے آٹھ لیپ ٹاپ ، بارہ آئی فون پرومیکس سمیت اٹھارہ موبائل فونز ، پلے اسٹیشن ، گھڑیاں ، شیشہ فلیورز اور ویپ فلیورز برآمد ہوئے جو نان کسٹم پیڈ تھے۔برآمد کئے گئے غیرقانونی سامان کی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد ہے۔متعلقہ حکام نے غیرقانونی طور پر لائے گئے سامان کو ضبط کر کے محکمانہ کارروائی کے بعد تینوں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی۔مسافر سہیل ساہیوال ، سمیع اللہ ڈیرہ غازی خان اور تنویر لودھراں کا رہائشی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی